(24 نیوز)انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق دارالحکومت جکارتا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریا کے کنارے رہنے والے لوگوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور سیلابی پانی انکے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔بارش اور سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ریسکیو اہلکار پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔تا ہم ابھی تک کسی جانی نقصا ن کی اطلا ع مو صو ل نہیں ہو سکی۔
انڈونیشیا میں بارشوں نے تبا ہی مچا دی
Feb 08, 2021 | 23:09:PM