وزیراعظم کے بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ دلوادیا ،شارق جمال خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ لے کر دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ اندھے قتل اور ڈکیتی کے 4 مختلف مقدمات میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ رائیونڈ میں بہن اور بہنوئی کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان جبکہ دو روز قبل مقتولہ رخسانہ بی بی کے قتل میں ملوث اس کا بھائی ذوالفقار علی کو گرفتار جبکہ ڈیڑھ ماہ قبل چار سالہ بچے عبدالرحمان کو اغواءاور قتل کرنے والا ملزم آصف بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بہنوئی کے کیس میں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کیس کے تمام ملزمان کا چالان بھی مکمل کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اقتدارمیں آکر کئی بار انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔