ملکہ الزبتھ پر ذاتی دولت چھپانے کیلئے قانون سازی کروانے کا الزام

Feb 08, 2021 | 23:29:PM
ملکہ الزبتھ پر ذاتی دولت چھپانے کیلئے قانون سازی کروانے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے ذاتی دولت عوام سے چھپانے کیلئے 70 کی دہائی میں قانونی استثنیٰ حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبارنے لکھا ہے کہ ملکہ کے ذاتی وکیل نے برطانوی وزرا پر قانون میں ایسی تبدیلی لانے کیلئے دبائو ڈالا جس کے بعد ملکہ کسی بھی کاروبار یا کمپنی میں اپنے ذاتی شیئرز عوام سے خفیہ رکھ سکیں۔
اخبار کے مطابق ملکہ کے دبائو پر حکومت نے قانون میں ایک نئی شق شامل کی جس کے تحت حکومت کو سربراہ مملکت کے شیئرز والی کمپنیوں کو استثنیٰ دینے کا اختیار حاصل ہو گیا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ یہ قانون سازی 1970 میں سرکاری طور پر چلنے والی شیل کارپوریشن کیلئے کروائی گئی جس میں ملکہ کے شیئرز اور سرمایہ کاری تھی۔