(24 نیوز)رون رائٹ کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے پہلے رکن کانگریس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ریپبلکن رکن رون رائٹ نے 21 جنوری کو کورونا سے متاثرہ ایک شخص سے ملاقات کے نتیجے میں وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ شروع ہی سے ان میں کورونا وائرس کی بڑی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں رون رائٹ اور ان کی اہلیہ کا علاج کیا جارہا تھا جہاں وہ جان بر نہ ہوسکے اور 67 سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ اس سے قبل رو رائٹ کینسر کے علاج معالجے باعث کئی پیچیدگیوں کا سامنا کررہے تھے۔
امریکا، کورونا وائرس میں مبتلا پہلے رکن کانگریس چل بسے
Feb 08, 2021 | 23:44:PM