ایک اور لیگی رہنما کیلئے خوشخبری، نیب نے انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

Feb 08, 2021 | 23:48:PM

(24 نیوز) سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے خلاف یوتھ فیسٹیول انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے رانا مشہود کے خلاف یوتھ فیسٹیول انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارش چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یوتھ فیسٹیول کے دوران بے ضابطگیوں میں رانا مشہود کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، وہ دوران تفتیش کسی بے ضابطگی میں ملوث نہیں پائے گئے۔

نیب دستاویزات کے مطابق وسیم احمد یوتھ فیسٹیول انکوائری میں وعدہ معاف گواہ بنے تھے، انھوں نے رانا مشہود پر غیر قانونی طور پر ادائیگیوں کا الزام لگایا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میوچل لیگل اسسٹنٹ کے تحت لکھے خطوط کے بعد رانا مشہود کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شہبازشریف کیخلاف بھی 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری ناکافی شواہد پر نیب بند کرچکا ہے۔ 

مزیدخبریں