(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تفریحی سرگرمیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی اجازت دے دی۔این سی او سی نے قومی مویشی میلے کی اجازت دیتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 10 تا 12 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا، این سی او سی کے مطابق رواں سال شو میں 100 فی صد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کر سکیں گے اور 12 سال سے کم عمر غیر ویکسین شدہ بچوں کو بھی ہارس کیٹل شو میں آنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ نیشنل کیٹل شو میں بریڈ شو، نیزہ بازی، گھڑ ڈانس،اونٹ ڈانس، بیل دوڑ، ڈاگ شو اور پولٹری شو کے علاوہ مختلف علاقائی نمائشوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے میڈیکل داخلوں سے محروم طلبا کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا