تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی

Feb 08, 2022 | 10:25:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ  نے کہاہے کہ میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی  ہے۔بے بنیاد الزامات لگا کر مجھے اور میرے خاندان کو پریشان کیا جارہا ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حامی تھی لیکن اب تبدیلی سے مایوس ہو چکی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

دوسری جانب حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ حریم شاہ سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکرٹر ہوں، یہی ذریعہ معاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ۔۔عدالت نے ملزم کو بڑا ریلیف دیدیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کررہی ہے، سندھ ہائیکورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکم امتناع لیاجس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔
 

مزیدخبریں