یوکرین پر حملہ روس کومہنگا پڑیگا۔۔ امریکی صدر

Feb 08, 2022 | 12:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ  جرمنی امریکا کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہے، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔

 امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جرمنی کے ساتھ دوبارہ اعتماد جیتنے کی ضرورت نہیں، نیٹو روس کے حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، تمام فریقوں کیلئے سفارت کاری بہترین راستہ ہے، اگر روس حملہ کرتا ہے تو اقتصادی پابندیاں عائد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، روسی صدر نے کہا کہ موجودہ حالات سے آگاہ ہیں،امن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی ضروری ہے، آنے والے دن انتہائی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یاد رہے دو روز قبل  امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس یوکرین پر آئندہ چند ہفتوں میں حملہ کرسکتا ہے اور جس کے لیے اس نے 70 فیصد تک تیاری مکمل کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں