(مانیٹرنگ ڈیسک) ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے 26 افسروں کے تقررو تبادلے، محمد ماجد ایل ٹی او کے کمشنر انفورسمنٹ ون جبکہ خالق فاروق میاں انفورسمنٹ ٹو میں کمشنر تعینات کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایڈمن پول لیلیٰ غفور کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کرکے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں کمشنر آڈٹ ون تعینات کردیا گیا ہے۔ کمشنر مفیضہ اقبال کا آر ٹی او کے زون ون سے زون تھری میں تبادلہ کردیا گیا۔
کمشنر محمد عابد کا زون تھری سے زون ون،کمشنر حمیرہ مریم کو کارپوریٹ ٹیکس آفس میں کمشنر لیگل تعینات کردیا گیاہے۔ کمشنر انفورسمنٹ ون فضہ بتول کا سی ٹی او لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کرکے چیف ایڈمن پول تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی
کمشنر محمد تقی قریشی اور کمشنر محمد ماجد کا انفورسمنٹ ون، کمشنر انفورسمنٹ ٹو خالق فاروق میاں کا انفورسمنٹ ٹو جبکہ کمشنر انفورسمنٹ امتیاز احمد کا اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر ذوالقرنین علی شاہین کا سی ٹی او لاہور تبادلہ کر کے کمشنر آڈٹ تھری تعینات کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ڈاٹ ارم شبیر کو کمشنر انفورسمنٹ ٹو اور نعمان ملک کو آرٹی او میں کمشنر زون ٹو تعینات کردیا گیاہے۔