نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس۔۔  عدالت کااداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزموں کی درخواست پر فیصلہ 

Feb 08, 2022 | 12:53:PM

(ویب ڈیسک )لاہور کی سیشن عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ خوشبو اور6ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں تھیڑاداکاراوں کی نازیبا ویڈیو بنانے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے اداکارہ خوشبو سمیت دیگرملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 24 فروری تک توسیع کر دی ۔

جج کے رخصت ہونے کے باعث  نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اغوا کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔ظالم نے بعد میں کیا کیا؟ افسوسناک خبر
 

مزیدخبریں