بھارت میں حجاب پر پابندی کا تنازعہ شدید ۔۔۔۔۔سکول تین روز کیلئے بند

Feb 08, 2022 | 14:21:PM

(ویب ڈیسک)بھارت میں حجاب پر پابندی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔کالج کے طلبا سڑکوں پر آگئے ۔جب کہ کرناٹک میں تمام سکولوں کو تین روز کیلئے بند کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے سکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کرناٹک کے دو شہروں میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے پابندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔بھارتی شہر اوڈوپی میں انتہا پسند ہندو مسلم طلبا کااحتجاج بھی برداشت نہ کرسکے۔ نارنجی رنگ کے مفلر والے بھارتی انتہا پسند باحجاب طلبا کے خلاف احتجاج کرنے نکل پڑے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے سے روکا گیا تھا جس کے بعد دو اور تعلیمی اداروں میں بھی پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ماسک کے باوجود موبائل پر فیس آئی ڈی کام کرے گی ؟؟

مزیدخبریں