سعودی عرب نے عازمین حج کو بڑی سہولت فراہم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے ایک روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر اہم فیصلہ سامنے آیا ،سعودیہ وزیر داخلہ نے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد کے بعد مزید دو شہر لاہور اور کراچی کو شامل کرنے اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
سعودیہ وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے دورہ پاکستان کے موقع پر’’روڈ ٹو مکہ ‘‘ پراجیکٹ کے تحت مزید دو شہروں کو شامل کرنے فیصلہ کیا، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کو پاکستانی ائیر پورٹ سے ڈائریکٹ مکہ پہنچا دیا جائے گا۔اس پروجیکٹ کے تحت سفر کرنے والے عازمین کی سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم چیکنگ نہیں ہوگی۔ عازمین حج کے سامان کو ڈائریکٹ ان کے ہوٹلوں میں پہنچا دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس شامل کرنے کا اعلان حج معاہدے کے موقع پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری