(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کے کیس پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا ۔سماعت کے موقع ٹر عمر امین گنڈا پور کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو نااہل کیا ہے، الیکشن کمیشن نے پروسیجر کے بغیر آرڈر جاری کیا، سمری انکوائری کے بعد پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے، اگر جرمانہ کے بعد بھی دوسری دفعہ اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو تو پھر ایکشن ہوسکتا ہے۔
ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا عمر امین گنڈا پور کو نااہل کرنے کا حکم معطل کردیا اور کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا۔ بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو جمعہ کے روز کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیا تھا جس کا فیصلہ عمر امین گنڈا پورنے اسلا م آباد ہائیکور ٹ میں چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا بھائی نااہل قرار
عمر امین گنڈا پورکی نااہلی کا حکم معطل
Feb 08, 2022 | 14:38:PM