(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورا احساس ہے ہمارا تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں۔
نوشکی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ کی چین میں خبر ملی، دہشتگردوں کو شکست دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فوج کے جوانوں کو پیغام دینے کیلئے نوشکی آیا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں اپنے جوانوں پر پورا اعتماد ہے، ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی۔
عمران خان نے کہا کہ اپنی قوم کیلئے جان دینے والوں کا خاص رتبہ ہوتا ہے، غیر ملکی قوتیں پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنے گا، سی پیک کے اگلے فیز میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری دنیامیں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمر امین گنڈا پورکی نااہلی کا حکم معطل
وزیراعظم کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان
Feb 08, 2022 | 15:33:PM