عمرہ زائرین کےلئے نئی شرط۔۔اطلاق کل رات سے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پر سعودی عرب آنے والوں کےلئے نئی ہدایت جاری کردیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس اور دیگر ویرینٹ کی روک تھام کے لئے عمرہ پر آنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ سفر سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔سعودی حکام کے مطابق یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لئے ضروری ہے خواہ مملکت آنے والے نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں۔سعودی حکام کے مطابق اس ہدایت پر بدھ 9 فروری کی شب سے عمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین آدمی کا اعزاز کس نے چھینا؟؟