(24 نیوز)متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں نومولود بچے کی پیدائش ۔بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز گزشتہ رات جی نائن 552شارجہ سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافرخاتون گل بانو کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان کو اطلاع دی گئی۔کپتان نے فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ تاہم جہاز لینڈ ہونے سے پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی ۔بچے کو ائیرپورٹ سے نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا گیا ۔ بعدازاں نجی ایئرلائن کی پرواز سیالکوٹ روانہ ہوگئی ۔گل بانو نامی خاتون کا تعلق شکار پور سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ۔۔اپوزیشن نے معاملہ افسوسناک قرار دیدیا