(ویب ڈیسک)مودی سرکار نے بھارت کو جہنم بنا دیا، انتہا پسند ہندووں نے ایک نہتی تنہا مسلم طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن کالج جاتی باحجاب طالبہ مشتعل ہجوم کے سامنے ڈٹ گئی، لڑکی نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے، انتہا پسندوں نے طالبہ کو گھیرنے کی کوشش بھی کی لیکن بہادر لڑکی کا مقابلہ نہ کر سکے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی اسکالر اشوک سوائن نے بھارتی ریاست کرناٹک کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انتہا پسند ہندوﺅں کو ایک با حجاب لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اشوک سوائن نے لکھا کہ اس دنیا میں کون اتنا بہادر ہے جو ایسے مجمع کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو سکے؟۔
واضح رہےبھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات پر حجاب کی پابندی کا تنازع شدت اختیار کرنے لگا ہے، بھارتی شہر اوڈوپی میں انتہا پسند ہندو مسلم طلبا کااحتجاج بھی برداشت نہ کرسکے۔ نارنجی رنگ کے مفلر والے بھارتی انتہا پسند باحجاب طالبات کے خلاف احتجاج کرنے نکل پڑے ۔انتہا پسندوں نے مطالبہ کیاکہ کالج انتظامیہ مسلم طلبا کو نارنجی شال پہننے یا پھر اسکارف اتارنے کا حکم دے۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے سکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز کرناٹک کے دو شہروں میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے پابندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے سے روکا گیا تھا جس کے بعد دو اور تعلیمی اداروں میں بھی پابندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سکولوں میں بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ۔۔اپوزیشن نے معاملہ افسوسناک قرار دیدیا