سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات وزارت خزانہ کو ارسال

Feb 08, 2022 | 21:50:PM

 (24 نیوز)رینجرز ،فرنٹیئر کانسٹیبلری،گلگت بلتستان سکاوٹس، پاکستان کوسٹ گارڈز  سمیت دیگر سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز۔ وزارت داخلہ نے تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں ۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تجویز دی ہے کہ2009 کا 50فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس تنخواہوں میں ضم کیاجائےجبکہ جاری بنیادی تنخواہ میں15 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کی تجویز  بھی دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ10فیصد ضرب عضب الاؤنس اورماہانہ500 روپے راشن الاؤنس دیئے جانے کی تجویز بھی ارسال کی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز سے تنخواہوں،الاؤنسز  سے متعلق تفصیلات مانگی تھیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ اور پنجاب ،کمانڈنٹ ایف سی پشاور,ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز کراچی کے علاوہ آئی جی ایف سی کے پی نارتھ اور ساؤتھ  اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ اور ساؤتھ سے بھی تفصیلات مانگی گئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ۔۔اپوزیشن نے معاملہ افسوسناک قرار دیدیا

مزیدخبریں