شیخ رشید کا جیل سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جیل سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا،شیخ رشید این اے 62 سے الیکشن لڑیں گے۔
شیخ رشید کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ کل جیل جاکر شیخ رشید سے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کراؤنگا, انہوں نے مزید کہا کہ میں این اے 60 سے ایکشن میں حصہ لوں گاا،کل اپنے اور شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے پنڈی میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،پولیس نے شیخ رشید کا میڈیکل بھی کروالیا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نشے میں تھے،ان سے اعلیٰ کوالٹی کی شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’چند روز مزید پارلیمنٹ لاجز میں رہنے دیں ‘‘، مستعفی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی سپیکر سے درخواست
شیخ رشید نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے، پولیس نے ان کو بدمعاشی اور زور زبردستی سے گاڑی میں ڈالا انہوں نے کبھی شراب نہیں پی ۔