(24 نیوز ) بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اکشےکمار سےمنگنی ٹوٹنے کی وجوہات پر مبنی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے ۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق خبریں چل رہی تھیں کہ روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار میں منگنی ٹوٹنے کی وجہ اکشے کمار کا روینہ جیسی لڑکیوں کو ڈیٹ کرنا تھا ، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی خبریں زبان زد عام ہیں کہ روینہ اکشے سے جیلسی محسوس کرتی ہیں۔
ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب روینہ ٹنڈن سے اکشے کمار سے تعلقات کے متعلق سوال کیا گیا نو انہوں نے دل کی سب باتیں کہہ دیں ، روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے اس مرحلے میں سے بہت کچھ بھول چکی ہوں، یہاں تک کہ میں نے ہمارے تعلقات کے متعلق کسی چیز ، کسی بھی اشتہار یا خبر کو بھی پڑھنے یا اس پر دھیان دینے کی کوشش نہیں کی لیکن اکشے کمار سے میرا یہ تعلق ٹوٹ جانے کے بارے میں افواہیں ہمیشہ سے سرگرم ہیں اور یہ افواہیں ابھی تک میرے سر سے چپکی ہوئی ہیں، میں خود نہیں سمجھ پا رہی کہ ایسا کیوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہرگز جیلس نہیں ہوتی، تب بھی نہیں ہوئی تھی، جب ہم علیحدہ ہوئے تو میں بھی آگے بڑھ گئی اور وہ بھی ، جب میں اور وہ آگے بڑھ چکے ہیں تو جیلسی کیسی؟ ، انہوں نے کہا کہ اکشے کمار سے ہونے والی منگنی کے بارے میں وہ بھول چکی ہیں، ہر کوئی اپنی زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے، کالجوں میں لڑکیاں ہر ہفتے اپنے بوائے فرینڈ بدلتی ہیں، کئی منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں، لوگوں کی طلاق ہوجائے تب بھی وہ آگے بڑھ جاتے ہیں یہ کوئی بڑی یا انوکھی بات نہیں ہے، وہ بھی آگے بڑھ چکی ہیں۔
ایک سوال پر کہ منگنی ٹوٹنے کے فوراً بعد کیا اکشے جان بوجھ کر ان خواتین سے ڈیٹنگ کر رہے تھے جو ان جیسی نظر آتی تھی؟ روینہ ٹنڈن نے جواب دیا کہ میں ایسی خبریں پڑھ کر اپنے آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتی، روینہ ٹنڈن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ 1990 کی دہائی کے آخر میں اکشے کمار کے ساتھ تعلقات میں تھیں، دونوں ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے تھے، لیکن وہ بے وفائی، حسد کی افواہوں کے باعث ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔