پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے میٹنگ ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 20 روز کا پٹرول اور 25 دن کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، لوگ پٹرول ذخیرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات کا پٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، جو پٹرول پمپ محدود مقدار میں سپلائی دے رہے ہیں، ان کی نشاندہی ضروری، ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔