(24نیوز) پشاور میں بغیر شناختی کارڈ کے ہوٹلز اور سراؤں میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور سراؤں میں قیام پر پابندی عائد کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گنجان مقامات اور تجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔