روپے کی قدر میں بہتری ،ڈالر کی اڑان تھم گئی

Feb 08, 2023 | 11:06:AM

(اشرف خان) روپے کی قدر میں بہتری ،ڈالر کی اڑان تھم گئی۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر  98 پیسے مہنگا ہو کر 276.28 روپے رہی۔

آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 28 پیسے سستا ہوکر  275 روپےکا ہوگیا۔آہستہ روپے نے اپنی قدر بڑھانی شروع کی اور ایک ہی دن میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 95 پیسے سستا ہوگیا ،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 276 روپے سے گر کر 274 روپے سے بھی نیچے آگیا ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 273روپے 33 پیسے پر بند ہوا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 276.28 روپے پر بند ہوا تھا۔


فاریکس ڈیلرز  کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 272 روپے تک ٹریڈ ہوا،برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے ،ماہرین کا کہنا ہےکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا بڑا فرق ختم ہونے کے بعد ترسیلات زر میں بھی آمد متوقع ہے ۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان رہا۔

پیر کے روز  جب کاروبار شروع ہوا تو  ڈالر 276 روپے 58 روپے سے گرکر 271 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 58 پیسے سستا ہوا ،آہستہ آہستہ یہ خلا کم ہوتا گیا اور ڈالر کی قیمت 275 روپے ہوگئی،ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

 ضرور پڑھیں :بجلی بلوں میں فیول اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ وصولی غیر قانونی قرار

  گزشتہ ہفتہ کے آخری روز  انٹربینک میں ڈالر6 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا تھا ،انٹربینک میں ڈالر 276 روپے سے زائد مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر  امریکی ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوا ، کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 283 روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا ۔

مزیدخبریں