شادی کے اسٹیج پر فائرنگ کرتی دلہن نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا

Feb 08, 2023 | 12:10:PM

(ویب ڈیسک) بھارت میں دلہن کی اپنی ہی شادی کے اسٹیج پر فائرنگ کرتےہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستوں میں آج بھی جاگیردانہ روایات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ شادی بیاہ کے موقع پر جشن مناتے ہوئے فائرنگ کرنا تو ایک معمول ہے۔ لیکن اس بار فائرنگ دلہا دلہن کے رشتہ داروں کی بجائے خود دلہا اور دلہن نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کی۔ 

مزید پڑھیں: دولہے کا بارات کے لیے کرین کا انتخاب، آخر وجہ کیا بنی؟

دلہا کے  ہاتھ میں پستول تھا اور اس نے فائر کرنے سے پہلے اپنی دلہن کو بھی ساتھ مل کر فائر کرنےکا کہا جس پر دلہن نے رضا مندی ظاہر کر دی۔ دلہا اور دلہن نے ایک ساتھ پستول کو پکڑا اور مل کر ٹریگر دبا دیا۔   پستول سے فائر ہونے کے بعد دولہا معمول کے مطابق پر سکون تھا جبکہ دلہن کچھ گھبرائی ہوئی نظر آئی۔ 

واضح رہے کہ بھارتی شادیاں  کبھی عظیم الشان تقریبات کی بدولت تو کبھی لذیذ کھانوں، رنگ برنگی روشنیوں، عجیب و غریب رسومات ، دلفریب واقعات اور لاجواب رقص کی بدولت ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

نوبیاہتے جوڑے کی فائرنگ کرتے ہوئے شادی میں آئے کسی مہمان نے ویڈیو ریکارڈ کر لی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین سے ملا جلا ردِعمل ملا ، جہاں ان کی اس فائرنگ کی تعریف جا رہی ہے وہاں ان کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ  اس طرح کی فائرنگ غیرقانونی ہے اور اکثر حادثاتی اموات کا باعث نبتی ہے۔

مزیدخبریں