لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدہ کرنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف برازیلی فٹبالر رونالڈینو کے 17 سالہ بیٹے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معاہدہ کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو بار فیفا ورلڈکپ میں برازیلین ٹیم کی نمائندگی کرنے والے رونالڈینو کے 17 سالہ بیٹے جواؤ مینڈس نے ٹرائل پاس کرلیا ہے جس کے بعد اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معاہدے ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جواؤ مینڈس معاہدہ حاصل کرنے کیلئے گزشتہ ماہ سے ٹریننگ کررہے تھے جبکہ انکی نگرانی بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا اور ایجنٹ رابرٹو ڈی اسس نے کی تھی۔
????| JUST IN: The legend Ronaldinho has confirmed that his son João Mendes is in the process of signing for Barcelona. Joao had already been on trial with Barça youth team since the start of the year, and he has now passed it. #fcblive pic.twitter.com/zKC2C3jewV
— BarçaTimes (@BarcaTimes) February 7, 2023
سابق فٹبالر رونالڈینو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارسلونا میرے بیٹے کو سائن کرے گا، کلب ہمیشہ میری زندگی کے قریب ہے۔
نوجوان اسٹرائیکر مینڈس کے والد رونالڈینو نے سال 2003ء سے 2008ء کے دوران اسپینش کلب بارسلونا سے منسلک رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے 207 میچز میں 94 گولز اسکور کیے جبکہ 70 گولز میں معاونت فراہم کی تھی۔