پہلے پڑھائی پھر شادی،دولہا دلہن کے ہمراہ پرچہ دینے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امتحان کو پہلی ترجیح دیتے ہوئے دولہا ایل ایل بی کا امتحان دینے اپنی دولہن کے ہمراہ امتحانی سنٹر پہنچ گیا۔
پورانند تیواری لاء کالج کے ایل ایل بی کے طالب علم تلسی پرساد، ان کی شادی اتوار کو ، ہریانہ کے حصارمیں رہنے والی سدھی سے ہوئی۔
اس کا CPC پیپر شیڈول تھا، جسے وہ چھوڑنے کا متحمل نہیں تھا کیونکہ اس کا پورا سال ضائع ہو جاتا۔ اس لیے اس نے شادی کے فوراً بعد امتحان میں شرکت کرنے اور سسرال سے براہ راست امتحان کے مقام پر پہنچنے کا فیصلہ کیا۔
وہ اپنے دولہا کے لباس میں امتحان دینے پہنچا۔ اس نے پرنسپل سے دولہا کے لباس میں امتحان لکھنے کی اجازت پہلے ہی لے رکھی تھی۔
جب نوجوان امتحان دے رہا تھا، اس کی دلہن اور گھر والے امتحانی مرکز کے باہر اس کا انتظار کر رہے تھے ۔
اگر وہ یہ امتحان چھوڑ دیتا تو اس کا پورا سال ضائع ہو جاتا۔ اس وجہ سے طالب علم نے دولہا کے لباس میں امتحان دینے کی اجازت مانگی تھی۔
اس پر پورانند تیواری نے کہا “اس نے پیپر کو پہلی ترجیح دی۔ یہ ایک اچھی بات ہے اور ہم اس کے لیے اس کی تعریف کرتے ہیں،‘‘ ۔