چلتی بائیک پر رومانس کرنیوالے پریمی جوڑے پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست راجستھان کی اجمیر پولیس نے چلتی بائیک پر رومانس کرنیوالے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ارجستھان کے اجمیر شہر کی پولیس نے چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر رومانس کرنے والے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھارت کے دوسرے شہروں جھارکھنڈ اور لکھنؤ سے بائیک پر رومانس کرنے والے جوڑوں کی طرح اجمیر میں بھی چلتی بائیک پر رومانس کرتا ہوا جوڑا منظرِعام پر آ گیا۔
پریمی جوڑا سڑک پر چلتی بائیک پہ سوار ہوئے اسٹنٹ کرتے دیکھائی دیا تھا جو کہ ریجنل کالج چوراہے سے نوسر ویلی کی طرف جا رہے تھا۔ رات گئے سڑک پر نازیبہ حرکت کرتے اس پریمی جوڑے کی کسی راہ گیر نے ویڈیو ریکارد کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
مزید پڑھیں: چلتی گاڑی کی چھت پر کرتب کرتے کتے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حکام نے واقع کا نوٹس لیا اور اجمیر پولیس کو فوری کارووائی کا حکم دیے دیا۔ اجمیر پولیس نے سوار جوڑے کی تلاش شروع کی اور کسی طرح بائیک کو ڈھونڈ لیا۔ پھر بائیک پر اسٹنٹ کرنے والے شخص کو تلاش کر لیا جس نے بعد میں اس کے ساتھ سوار عورت کی بھی شناخت کر دی۔
اطلاعات کے مطابق اجمیر کے کرسچن گنج پولیس اسٹیشن نے معاملے میں ملوث جوڑے کو طلب کیا اور ان سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد آئی پی سی کی دفعہ336 (زندگی کو خطرے میں ڈالنا)، 279 (لاپرواہی سے کام لینا) اور 294 (عوامی جگہ پرفحش حرکت کرنا) جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔