شہباز شریف کی کابینہ میں 5 معاونیں کا مزید اضافہ، تعداد 83 پر پہنچ گئی

Feb 08, 2023 | 13:09:PM

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 5 معاونیں خصوصی کا مزید اضافہ کر دیا۔ کابینہ کی تعداد بڑھ کر 83 پر پہنچ گئی۔

ارکان قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصر احمد شیخ معاونین خصوصی تعینات کر دیئے گئے۔ ارکان قومی اسمبلی محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو بھی معاونین خصوصی مقرر کر دیا۔

نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے بعد کابینہ کی تعداد بڑھ کر83 پر پہنچ گئی، تمام 5 نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا، بلامعاوضہ کام کریں گے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر38 ہوگئی۔ وفاقی وزراء 34، وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

مزیدخبریں