معروف پاکستانی گلوکارہ کی گریمی ایوارڈزمیں پرفارمنس

Feb 08, 2023 | 13:24:PM

(ویب ڈیسک )معروف پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے میوزک کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں پہلی بار اردو گانا پیش کیا۔

سال 2022 میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔گریمی ایوارڈز 2023 کیلئے عروج آفتاب کو دوسری بار نامزد کیا گیا تھا، اُن کا گانا ’اُدیھرو نا‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔

گزشتہ سال عروج آفتاب نے اپنے مشہور گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔عروج آفتاب نے رواں سال میں گریمی ایوارڈز کے اسٹیج پر اپنا گانا ’اُدیھرو نا‘ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اُنہوں نے اسٹیج پر اپنا یہ گانا موسیقار انوشکا شنکر کے ساتھ مل کر گایا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ گریمی ایوارڈز کے لیے’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں نامزد بھی تھیں لیکن اس سال کے ایوارڈ تقریب میں وہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

عروج آفتاب پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اہم شخصیت بن چکی ہیں ان کے ہٹ گانوں میں عنایت، اُدھیرو نا، محبت، لاسٹ نائٹ اور دیگر کئی گانے شامل ہیں۔اُنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں آخری گانا ’محرم‘ گایا تھا جسے عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے اداکار سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

عروج آفتاب کو سال 2021 میں پہلی بار ’گریمی‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہیں اپریل 2022 میں پہلا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

 یاد رہے کہ بروکلین میں مقیم گلوکارہ کو حفیظ ہوشیارپوری کی غزل“محبت کرنے والےکم نہ ہوں گے“ گانے پر بہترین عالمی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان سے قبل یہ غزل گلوکار مہدی حسن اور گلوکارہ فریدہ خانم نے بھی گائی تھی۔

مزیدخبریں