(ویب ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا۔
تنازعات کا شکار اداکار فیروز خان کے خلاف مبینہ طور پر ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات لیک کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے اداکار کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔اداکار منیب بٹ نے اہلیہ ایمن خان اور منال خان کی ذاتی معلومات لیک کرنے کے خلاف سائبر کرائم میں فیروز خان نے شکایت درج کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھٹھرتی سردی میں پٹھان کا جادو ،شاہ رخ خان نےبھی جھوم اٹھے
اداکار فیروز خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی سابقہ اہلیہ سمیت چند ساتھی فنکاروں کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا ۔
فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کو نوٹس بھیجنے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جس میں ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات درج تھیں، اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کردیا۔
بعدازاں ساتھی فنکاروں جن میں ثروت گیلانی، فرحان سعید، منیب بٹ شامل ہیں نے فیروزخان کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا، اس کیس کی تفتیش کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔