جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، 40 گھنٹوں تک ملبے تلے دبا خاندان زندہ رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شام میں40 گھنٹوں تک ملبے تلے دبے خاندان کو زندہ نکال لیا گیا۔ قدرت کے اس کرشمے کی ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ شہروں کے شہر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ بلند و بالا عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں اور بستیوں کی بستیاں تباہ و برباد ہو گئی ہیں۔
زلزلے کے باعث گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے دب کر بہت سے لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار کے قریب جاپہنچی ہے جس میں ترکیہ کے 5 ہزار 894 اور شام کے 1 ہزار 932 افراد شامل ہیں۔
امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلا آیا جس کے بعد 7 اعشاریہ 6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس نے تباہی میں مزید اضافہ کر دیا۔ اس زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے۔ اس قیامت خیز تباہی کے بعد مزید 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’’میں یہی ہوں بیٹا‘‘ملبے تلے دبی بیٹی کی لاش کا ہاتھ پکڑے باپ کی تصاویر نےہر آنکھ اشکبار کر دی
دوسری طرف اللہ کی قدرت کے کرشمے بھی خوب دیکھے جا رہے ہیں۔ شام اور ترکیہ میں کئی کئی گھنٹوں ملبے تلے دبے رہنے کے بعد خاندانوں کے خاندان زندہ نکالے جا رہے ہیں۔ ایسا ہی قدرت کا ایک کرشمہ شام کے شہر ادلیب کے نواحی گاؤں بسنیاں میں دیکھنے کو ملا ہے۔ جہاں 40 گھنٹوں تک ایک خاندان کو ملبےتلے دبہ رہنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔
A true miracle...the sounds of joy embrace the sky... joy beyond belief.
— The White Helmets (@SyriaCivilDef) February 7, 2023
An entire family was rescued from under the rubble of their house this afternoon, Tuesday, February 7, in the village of Bisnia, west of #Idlib.#Syria #earthquake pic.twitter.com/Cb7kXLiMjT
ریسکیو اہلکار مشینوں کی مدد سے ملبے کو ہٹاتے رہے اور پھر ایک پورے خاندان کو معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا۔ 40 گھنٹوں تک ملبے تلے دبے رہنے کے باوجود زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔پورے خاندان کو ملبے میں سے زندہ نکالتے وقت لوگوں کے ہجوم کے اللہ اکبر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی تھی۔
The moment a child was born ???? His mother was under the rubble of the earthquake in Aleppo, Syria, and she died after he was born , The earthquake.
— Talha Ch (@Talhaofficial01) February 6, 2023
May God give patience to the people of #Syria and #Turkey and have mercy on the victims of the #earthquake#الهزه_الارضيه #زلزال pic.twitter.com/eBFr6IoWaW
اس معجزاتی منظر کی ویڈیو کو شام کے سول ڈیفنس گروپ وائٹ ہیلمٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس معجزاتی ویڈیو کو دیکھ صارفین اللہ کی قدرت میں قصیدے بیان کرنے لگے ہیں اور اس ویڈیو کو لاکھوں لائیکس، ویوز اور شیئرز بھی دیے ہیں۔