حج کیلئے بھارت سے پیدل نکلا شخص پاکستان میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حج ادا کرنے کے لیے بھارت سے پیدل نکلنے والا شخص پاکستان میں داخل ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شہاب واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا۔ بھارتی شہری 3 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے پاکستان پہنچا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہاب بھائی نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی آبائی ریاست سے پیدل چلنے کا آغاز کیا۔
اس موقع پر شہاب چوٹور نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔
درخواست دائر کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ شہاب ویزا حاصل کر کےبہت خوش ہے کہ اب وہ حج کے لیے اپنا سفر جاری رکھ سکے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے 29 سالہ شہاب چوٹور نامی نوجوان نے 17 جون 2022ء کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر شروع کیا تھا۔