(24 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب بھی بحالی کا کام جاری ہے، سیلاب متاثرین سے کیے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارش نے ملک میں تباہی مچائی، پانچ لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، اتنی بڑی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پوری دنیا نے ہماری امید سے بڑھ کر مدد کی، لوگوں کے گھروں کو بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، بھرپور تعاون پر ورلڈ بینک کے شکر گزار ہیں، وفاق نے بھی وعدہ کیا ہے وہ بحالی کے کاموں میں سندھ کی مدد کرے گا۔