مر جاؤں گا لیکن سیاسی وفاداریاں نہیں بدلوں گا: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں 16 بار وفاقی وزیر رہا ہوں، یہ لوگ میری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن عمر کےاس حصے میں مر جاؤں گا لیکن سیاسی ہمدردیاں تبدیل نہیں کروں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت میری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتی ہے لیکن میں مر جاؤں گا پر ان کی بات نہیں مانوں گا، 16 بار وفاقی وزیر رہا ہوں اور عمر کے اس حصے میں اپنی سیاسی ہمدردیاں تبدیل نہیں کروں گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر ان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ شیخ رشید کو جب پولیس ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد لے کر پہنچی تو وہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ رات کو بھی مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہے تھے لیکن میں نے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: شیخ رشید کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ہمدردیاں بدلنے کی غرض سے مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ پولیس والے میرے بھائی ہیں اور میں نے کسی پولیس والے پر گن نہیں تانی بلکہ میں نے خود اپنے دونوں موبائل فونز کے پاس ورڈ پولیس کو دے دیے ہیں۔ میرے موبائل میں کسی بھارتی ’را‘ ایجنٹ یا صحافی کا نمبر نہیں ہے صرف پاکستانی صحافیوں کے نمبر ہیں۔
میں گھبرانے والے دن پیدا ہی نہیں ہوا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 8, 2023
موت میری محبوبہ ہے
ہتھکڑی میرا زیور ہے
جیل میری سسرال ہے pic.twitter.com/D1Qab66jOX
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مری پولیس نے ان کی گھنٹوں تک تفتیش کی ہے، مری، لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے، میرے پیسے موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں، یہ تمام کام آبپارہ پولیس کا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او وڑائچ اسلام آباد میں شراب کا کاروبار کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے میڈیا سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی نے مجھے سے موجودہ مقدمات کی تفتیش نہیں کی،مجھ سے ہمیشہ سیاسی بات کی جاتی ہے ،یہ عمران خان کو نااہل کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ،باہر سے تین لوگ جیل میں مجھ سے ملنے آئے ،جب کوئی ملنے آتا ہے تو آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ دیے جاتے ہیں ،یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ایک اور پارٹی بنانا چاہتے ہیں ۔
مجھے بھی وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ عمران کا ساتھ چھوڑ دو ،یہ عمران خان کو کسی صورت نہیں آنے دیں گے ،مجھے بتایا گیا صوبائی اسمبلی اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں گے،مجھے ایک دفعہ جیل سے بھی لے جایا گیا ،شیخ رشید نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ نہیں ہارنا، جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا۔