واٹس ایپ کاعوام کو بڑی سہولت متعارف کروانے کا اعلان

Feb 08, 2023 | 15:29:PM
واٹس ایپ پر اب جلد ہی 'کالز' اپنی مرضی کے وقت اور دن کو شیڈول کرائی جاسکیں گی جس کے لیے ایپلی کیشن نے تیاری شروع کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) واٹس ایپ پر اب جلد ہی 'کالز' اپنی مرضی کے وقت اور دن پر شیڈول کرائی جاسکیں گی جس کے لیے ایپلی کیشن نے تیاری شروع کردی۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اسٹیٹس سیکشن کے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اب واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایپ نے گروپ کالز کو شیڈول کرانے کے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس سے ہوگا یہ کہ اب گروپ کے تمام ارکان کی رضامندی سے ایک وقت کا انتخاب کرکے کال شیڈول کرائی جاسکے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارفین گروپ کال کا ٹائٹل، تاریخ اور وقت منتخب کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے تاحال یہ اعلان نہیں کیا کہ یہ فیچر صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا، امید ہے کہ آنے والے چند دن میں صارفین اس حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔