وہ پھل جن کو ہم سبزیاں سمجھتے ہیں

Feb 08, 2023 | 15:54:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وہ پھل جن کو ہم سبزیاں سمجھتے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پکانے کے نکتہ نظر سے بات کی جائے تو لوگوں کی نظر میں پھلوں اور سبزیوں میں جو فرق ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ پھل عموماً میٹھے ہوتے ہیں جبکہ سبزیوں میں مٹھاس نہیں ہوتی۔مگر پھلوں اور سبزیوں کے درمیان فرق کرنے والی نباتاتی وضاحت مختلف ہے۔

علم نباتات کے اصولوں کے مطابق پھل کی تعریف یہ ہے کہ پودے کے پھول سے پیدا ہونے والا نرم گودا جس میں پودے کا بیج ہو، پھل کہلاتا ہے اور تکنیکی لحاظ سے ٹماٹر اس تعریف پر پورا اترتا ہے، اس کے مقابلے میں کسی پودے کے پھلوں کے حصے کو نکال کر کھائے جانے والے ہر حصے کو سبزیاں کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چند مزیدار کھانے جن سے وزن بھی نہ بڑھے اور غذائیت بھی ملے

تو ایسی سبزیوں کے بارے میں جانیں جو تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں مگر ہم انہیں سبزیاں سمجھ کر کھاتے ہیں۔

زیتون


زیتون میں گٹھلی موجود ہوتی ہے اور یہ سبزی نہیں ایک پھل ہے۔

مکئی

مکئی بھی تکنیکی لحاظ سے ایک پھل ہے۔

کھیرے

کھیرے بھی سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہیں۔ کھیرے تربوز اور خربوزے جیسے پھلوں کے پودوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک پودے کا پھل ہوتے ہیں۔

گھیا توری

یہ بھی تکنیکی لحاظ سے سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔

کدو یا میٹھا کدو


اس کو اگر آج تک سبزی سمجھ کر کھاتے رہے ہیں تو جان لیں علم نباتات کے اصولوں کے مطابق یہ ایک پھل ہے۔

بھنڈی


جی ہاں واقعی بیجوں سے بھرپور یہ سبزی بنیادی طور پر ایک پھل ہے۔

بینگن

ویسے تو بینگن آلو کے خاندان کے پودوں کا حصہ ہے مگر بینگن میں بیج موجود ہوتے ہیں اور وہ پودے کے پھولوں کے طور پر اگتے ہیں تو تکنیکی لحاظ سے یہ سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔

مرچیں

ہر قسم کی مرچیں یعنی ہری مرچ، شملہ مرچ یا دیگر سب ہی تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں۔

ٹماٹر


ٹماٹروں کے بارے میں تو عرصے سے یہ بحث چل رہی ہے کہ یہ ایک پھل ہے یا سبزی۔

یہاں تک کہ 1893 میں امریکی سپریم کورٹ نے بھی اسے ایک مقدمے میں سبزی قرار دیا تھا مگر نباتاتی ماہرین سے پوچھا جائے تو ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک پھل ہے جسے لوگ سبزی سمجھتے ہیں۔

کریلے


اگر آپ کو یہ سبزی کھانا پسند نہیں تو شاید یہ جان کر اسے کھالیں کہ یہ تکنیکی لحاظ سے ایک پھل ہے۔

مٹر اور سبز پھلیاں


مٹر اور سبز پھلیاں بھی تکنیکی لحاظ سے سبزیاں نہیں بلکہ پھل ہیں۔