منیب بٹ کے خلاف کارروائی، ایف آئی اے سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کراچی کی عدالت نے اداکار منیب بٹ کے خلاف ایک وکیل کی درخواست پر پر ایف آئی اے سے 15 فروری جواب طلب کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں فائق علی جاگیرانی ایڈووکیٹ نامی وکیل کی اداکار منیب بٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت فائق علی جاگیرانی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کی، جس میں میری ذات سے متعلق غلط بیانی کی گئی، اس لئے منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 15 فروری تک جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا فیروز خان کو بڑا دھچکا
یا درہے کہ داکار فیروز خان پر ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے جسمانی اور ذہنی تشدد کا الزام لگایا تھا،جس پرپاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے اس معاملے پر ردعمل دیا تھا۔ ان میں منیب بٹ بھی شامل تھے۔
فیروز خان نے کئی فنکاروں کو قانونی نوٹس بھیجا اور وہ قانوی نوٹس سوشل میدیا پر شیئر بھی کیا۔ اس قانونی نوٹس میں ان تمام فنکاروں کے ذاتی موبائل نمبرز بھی درج تھے۔
فیروز خان نے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردی۔ جس کے بعد یاسر حسین سمیت کئی فنکاروں نے الزام لگایا کہ اس نوٹس کی وجہ سے لوگ ان سے رابطہ کررہے ہیں۔
فیروز خان کے نوٹس میں منیب بٹ کا تو نام نہیں تھا لیکن ان کی اہلیہ ایمن خان کا نام ضرور شامل تھا۔اس نوٹس کے بعد منیب بٹ نے فیروز خان کو مخاط کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے قانونی نوٹس کو شیئر کرکے میری فیملی کی معلومات سوشل میڈیا پر لیک کیں اور پھر اسے ڈیلیٹ کیا، جس نے بھی ایسا مشورہ دیا اس نے تمہیں بڑی مشکل میں ڈال دیا۔اس سارے معاملے کے بعد منیب بٹ نے فیروز خان کو قانونی نوٹس بھیجا اور اس کے ساتھ ہی ان کے وکیل کے بارے میں لکھا کہ فیروز خان کو اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہیے، وہ یوٹیوب پر اپنے سبسکرائبرز بڑھا رہے ہیں۔
منیب بٹ کی اس پوسٹ کے بعد فیروز خان کے وکیل نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اور کراچی کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا۔