الیکشن کمیشن کے آفس میں ہنگامہ آرائی ، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کاغذات نامزدگی کے دوران لڑائی ہوئی ،جس پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سمیت 12 کارکنوں کو حراست میں لے لیاگیا، عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے حراست میں لیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر نے خود گرفتاری پراصرارکیاان کاکہنا تھاکہ اگرکارکنان کوگرفتار کرناہے تو پھرمیں بھی ساتھ جاؤں گا ،پولیس نے عامر ڈوگر سمیت 12 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیاہے ۔
تحریک انصاف کے امیدوار این اے 155 عامر ڈوگر گرفتار۔ تھانہ کینٹ منتقل pic.twitter.com/FrWh3llCou
— 24 News HD (@24NewsHD) February 8, 2023
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کےکارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،دونوں پارٹی کے کارکنوں کے درمیان شدید قسم کی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا،الیکشن کمیشن آفس میں موجود گملےبھی ایک دوسرے کو مارے ، کارکنان کے ہنگامی آرائی کے بعد جب پولیس پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر پہنچی تو پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کوکارکنوں کی گرفتاری سے روکنے کی کوشش کی جب پولیس نہ مانی تو پی ٹی آئی رہنما کو بھی گرفتار کر لیا,پولیس نے عامر ڈوگر کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا ہے ۔