محکمہ موسمیات کی لاہور میں بارش مری میں برفباری کی پیش گوئی

Feb 08, 2023 | 17:45:PM

(24نیوز) ملک بھر کے موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنے والے ادارے نے لاہور میں  بارش  ،مری اور   گردونواح میں برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا  ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،کوہاٹ، کرم، پاراچنار، ہری پور اورایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر سستا، چاندی کا بھی ریٹ گر گیا، قیمت میں بڑی کمی

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، مری ،گلیات اور گردونواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات  نے لاہور میں 9 اور 10فروری کو بارش کی نوید سنا دی ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں