فواد چودھری نے ضمنی انتخابات کیلئے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے

Feb 08, 2023 | 18:59:PM
 فواد چودھری نے ضمنی انتخابات کیلئے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ضمنی انتخابات کیلئے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوکر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے67 جہلم 2سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، یہ سیٹ فواد چودھری کے استعفے کے بعد ہی خالی ہوئی تھی جس پراب پھر سے فواد چودھری ہی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قوم اسمبلی کی سیٹ پرالیکشن لڑیں گے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم 2 سے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔