تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے 16 مارچ کے ضمنی انتخابات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ 

Feb 08, 2023 | 19:11:PM
تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے 16 مارچ کے ضمنی انتخابات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ 
کیپشن: اسد عمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد عمر نے 16 مارچ کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، خط کے متن میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر چکا ہے ،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے 16 مارچ کا دن مقرر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے آفس میں ہنگامہ آرائی ، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گرفتار
اسد عمر نے کہاکہ ورکنگ ڈے پر پولنگ کرانے سے ووٹرز کے بڑے حصے کو حق سے محرومی کے امکانات ہیں ، مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو بھی ٹرن آﺅٹ پر منفی اثر کے امکانات ہیں ، درخواست میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظرثانی کرے ،الیکشن کمیشن 16 کے بجائے 19 مارچ کو 33 حلقوں میں انتخاب کرائے ۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن گرفتار