(24 نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ وزیراعظم سے مذاکرات کے فیصلوں کی منظوری لے لی ، بجلی ٹیرف اور ٹیکس کا بوجھ صاحب ثروت پر ڈالا جائے گا،عام آدمی پر کم بوجھ ڈالا جائے گا۔
وزیر مملکت خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے ،آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ، آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا، آئی ایم ایف کوبعض چیزوں پر مزید وضاحت دینی ہے،آئی ایم ایف سے جلد معاہد طے پاسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے میں دہشتگردی کا شدید خطرہ ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ