سب مفاد پرست ٹولہ ،وزارتیں ریوڑیوں کی طرح تقسیم ہو رہی ہیں،سراج الحق

Feb 08, 2023 | 19:23:PM

 (24نیوز)امیر جماعت اسلامی  سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم یا پی ٹی آئی کی لڑائی امن کے قیام کیلئے نہیں ہے،وزارتیں ریوڑیوں کی طرح تقسیم ہو رہی ہیں، یہ سب مفاد پرست ٹولہ ہے، ان کو صرف اقتدار کی فکر ہے۔

پشاور میں امن مارچ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اجتماعی قوتوں نے 1971 میں پاکستان کو دو لخت کیا، یہ ہی قوتیں ملک کو قومی، لسانیت اور مذہب کے بنیاد پر تقسیم کرناچاہتی ہیں،پوچھتا ہوں کہ لوگوں کو امن کی ضرورت ہے یا ضمنی انتخابات کی؟ یہاں لوگ مر رہے ہیں بچے یتیم ہو رہے ہیں اور کسی کو پروا نہیں۔

سراج الحق نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب خیبر پختونخوا کے عوام کی آنکھوں میں آنسو ہیں، وطن واپسی کے بعد مریم نواز کو سب سے پہلے پشاور آنا چاہیے تھا لیکن وہ ملتان اور بہاولپور گئیں، پوچھتا ہوں کیا مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو یہاں کسی نے دیکھا؟، پولیس کے پاس واک تھروگیٹ جعلی اور کیمرے اندھے ہیں، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزیدخبریں