سپریم کورٹ کے وکالت لائسنس کیلئے وکلا کے کل سے انٹرویو ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ کے وکالت لائسنس کیلئے وکلا کے کل سے انٹرویو ہوں گے،سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پاکستان بار کی انرولمنٹ کمیٹی وکلا کے انٹرویوز کریگی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیٹی 9 فروری سے 11 فروری تک 122 وکلا کے انٹرویوز کرے گی۔
وکلا کے انٹرویوز احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان بار کونسل کے سب آفس میں لئے جائیں گے،جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کمیٹی 9 فروری کو 40 وکلا کے انٹرویوز کرے گی،لاہور سے تعلق رکھنے والے وکلا میں میاں ظفر علی ،محمد ممتاز فرید ،محمد حماد ،عمر فاروق انٹرویو دیں گے،محمد احسان ،عامر مجید ،محمد رفیق چودھری ،عمیر منصور ، محمد آصف بھٹی بھی کل انٹرویو دیں گے۔
انٹرویو دینے والوں میں نورسمند خان ،حافظ اللہ یار سپرا ،زاہد سکندر ،عبدالغفور ،نائلہ ریاض ،محمد جہانگیر ،محمد عرفان شامل ہیں، چودھری وارث علی ،قیصر محمود سرا ،محمد جاوید ارشد ،مس صفیہ نورین ،رائے کبیر احمد مغل بھی انٹرویو دینے والے وکلا میں شامل ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے وکلا میں ماجد کریم، چوہدری محمد ارشد ،خالد مسعود رانا ،محمد یونس ،محمد اکرم شامل ہیں،بشیر احمد مرزا ، آغاعلی عمران قزلباش ، حسن کامران بشیر ،راشد عبدالعزیز ،سردار قاسم حسن خان ،مس صائقہ جاوید ، سعیدالزماں جعفری ، محمد خان بلوچ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے آئی ایم ایف مذاکرات کے فیصلوں کی منظوری لے لی ،عائشہ غوث پاشا