(24 نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) مشن چیف نے وفد کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مذاکرات کا 9واں روز ہے ، جب کہ کل آخری روز ہو گا، آئی ایم ایف مشن نے وفد کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں وزیر خزانہ کو آج ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔
آئی ایم ایف مشن چیف نےبتایا کہ آج مذاکرات میں میوچل اکنامک فسکل پالیسی سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ، مشن چیف کی جانب سے کہا گیا کہ موچل اکنامک فسکل پالیسی پر مسودہ تیار کر رہے ہیں ، ایم آئی ایف پی کا ڈرافٹ آج تیار کرلیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے مذاکرات میں اصلاحات ، ان کے نتیجے میں کیے جانے والے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے ، واضح رہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات کا کل آخری روز ہے ۔