انڈے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انڈوں کا زیادہ استعمال ہمارے لئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ماہرین نے اپنی تحقیق میں اس سوال کا جواب ڈھونڈ لیا۔
ایک سوال جو کافی عرصے سے زیربحث ہے کہ انڈوں کا زیادہ استعمال کے ہماری صحت کے اوپر کیا اثرات مرتب کرتا ہے، اس حوالے سے ایک بحث ہمیشہ سے جاری ہے، تاہم اب امریکی اور بھارتی ماہرین کی جانب سے ایک مشترکہ تحقیق میں اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بوسٹن یونیورسٹی اور فورٹیز ایسکارٹس ہارٹ انسٹیٹیوٹ نئی دہلی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ زیادہ انڈے کھانا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 2300بالغ افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا ، جس میں معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں 5یا اس سے زیادہ انڈے کھاتے رہے ان میں بلڈپریشر اور بلڈ شوگرکا لیول دوسروں کی نسبت کم رہی۔ان لوگوں میں دوسروں کی نسبت دوسری قسم کی ذیابیطس کا خطرہ بھی کم پایا گیا۔
تحقیق کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ کی پروفیسر ڈاکٹر اپرنا جسوال کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند بالغ شخص کو اپنے جسم کے فی کلو گرام وزن کے تناسب سے روزانہ 0.8سے 1گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک انڈے سے ہمیں لگ بھگ 6گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے۔چنانچہ ہمیں اپنے وزن کے لحاظ سے انڈے کھانے چاہئیں۔ہمیں انڈے کی زردی کم کھانی چاہیے۔ ہفتے میں صرف 2سے 3زردیاں کھائیں اور باقی انڈوں کی صرف سفیدی استعمال کریں۔