(24 نیوز)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے ہوگیا ۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ جولائی سے دسمبر تک مجموعی آمدن 4698 ارب روپے رہی ،اس دوران کل اخراجات 6382 ارب روپے رہے، چھ ماہ میں ٹیکس آمدن 3731 ارب روپے رہی ۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ وفاق کی آمدن 3428 ارب روپے رہی ،چھ ماہ میں صوبائی آمدن 303 ارب روپے رہی ،جولائی سے دسمبر تک نان ٹیکس آمدن 967 ارب روپے رہی ،چھ ماہ میں جاری اخراجات 6061 ارب روپے رہی ۔
وزارت خزانہ کاکہناہے کہ سود کی ادائیگیوں پر 2573 ارب روپے خرچ کئے گئے ،چھ ماہ میں دفاع پر 638 ارب روپے خرچ کئے گئے ، بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بیرونی ذرائع سے 296 ارب روپے قرض لیا گیا ،اس دوران مقامی ذرائع سے 1979 ارب روپے حاصل کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: شام، ملبے تلے دبی خاتون بچے کو جنم دے کر چل بسی