(24 نیوز)جماعت اسلامی نے آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف تین روزہ مہنگائی مارچ کا اعلان کر دیا، مہنگائی مارچ 10 فروری کو لاہور سے شروع ہوگا اور راولپنڈی پہنچے گا جہاں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کا مہنگائی مارچ لاہور سے 10 فروری کو شروع ہوگا اور جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا 12 فروری کو راولپنڈی پہنچے گا، مہنگائی مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کریں گے،جماعت اسلامی کا مہنگائی مارچ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قیادت کی غلط پالیسیاں: ن لیگ کی اہم شخصیت مستعفی
قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے مہنگائی مارچ میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ مارچ کا پہلا پڑاو¿ 10 جنوری کی رات کو گوجرانولہ میں ہوگا جہاں پر جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جبکہ مہنگائی مارچ 11 فروری کو گوجرانولہ سے صبح 11 بجے روانہ ہوگا اور 12 فروری کو راولپنڈی پہنچے گا جہاں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرپٹرولیم کی دھمکی کسی کام نہ آئی،پٹرولیم مصنوعات کی مزیدقلت