مودی کا اپنے حلقے کو ’کیوٹو ‘بنانے کا وعدہ،سوشل میڈیا ویڈیوز نے پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقے والے شہر ’’وارانسی ‘‘ کو جاپانی شہر ’’کیوٹو ‘‘ بنانے کے دعوے کی کلی کھل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارف نے ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر اپ لوڈ کی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بار ریش انسان ٹوٹی ہوئی روڈ پر کھڑے پانی میں تالاب کے مزے لے رہےہیں ،ویڈیو کے کیپشن پر سوشل میڈیا صارف نے شہرکا نام لکھا ’’وارانسی‘‘ جس شہر سے مودی جیت کرپارلیمنٹ میں پہنچے ہیں، صارف نے ساتھ میں لکھا کہ وہی شہر جسے مودی نے ہندوستان کا ’’کیوٹو ‘‘بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
Varanasi, Modi’s Parliament Constituency - Modi had promised it to make India’s Kyoto! pic.twitter.com/qnnzGMkyh7
— Ashok Swain (@ashoswai) February 7, 2023
واضح رہے کہ کیوٹو جاپان کا سابق دارالحکومت ہے ، جوکہ تاریخی مندروں ، لکڑی کے گھروں، باغات اور عمارتوں کی وجہ سے تاریخی اہمیت کاحامل سمجھا جاتا ہے ۔