(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانس جینڈر جوڑے جن کی حمل کی تصاویر حال ہی میں وائرل ہوئی تھیں، نے ایک بچے کو جنم دیا ہے، مبینہ طور پر بدھ کی صبح کوزی کوڈ میڈیکل کالج ہسپتال میں سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ایک ٹرانس پارٹنر ضیا پاؤل نے کہا کہ بچہ اور زاہد دونوں صحت مند ہیں، تاہم جوڑے نے فی الحال نومولود کی صنفی شناخت ظاہر نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کے ذریعے حمل کی خبر کا اعلان کیا تھا، یہ انڈیا میں بچہ پیدا کرنے والا پہلا ٹرانس جینڈر جوڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی